اتائیوں کیخلاف آپریشن‘ ہزاروں ”کلینک“ سیل‘ 47کروڑ روپے جرمانہ

  اتائیوں کیخلاف آپریشن‘ ہزاروں ”کلینک“ سیل‘ 47کروڑ روپے جرمانہ

  



ملتان (وقائع نگار)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے گزشتہ برس ملتان سمیت صوبہ بھر میں مختلف کارروائیوں کے دوران 17,727 علاجگاہوں پر چھاپے مار کر 5,615 عطائیوں کیکلینک سیل کر دیے ہیں۔جس چار ہزار ایک سو چوہتر عطائیوں کی دکانوں پر نئے کاروبارشروع کر دیے گئے ہیں۔پنجاب بھرمیں کمیشن نے اب تک 60 ہزار سے زائد علاجگاہوں پر ریڈ کرکے 23,504 عطائیوں کی دکانوں کو بند کیا ہے اورانھیں 47 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔لاہور ڈویڑن میں 9,884،فیصل(بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

آباد5,441، گجرانوالہ 4,025،ساہیوال 3,838اور ملتان ڈویڑن میں 3,452عطائیوں کے کاروبار سربمہر کیے گئے ہیں۔ مزید برآں کمیشن نے اب تک 59ہزار سے زائد علاجگاہوں کو رجسٹریشن اور 43ہزار کو لائسنس جاری کیے ہیں۔ ان علاجگاہوں میں علاج معالجہ کی سہولیات میں بہتری کے لیے کمیشن نے فراہمی علاج کے کم سے کم معیارات پر اب تک691تربیتی ورکشاپس میں تقریباً21ہزار علاجگاہوں کے25,500سے زائد معالجین اور سٹاف کی تربیت مکمل کی ہے،جبکہ معیارات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے 16,575 علاجگاہوں کی 22 ہزار سے زائد انسیپکشنز بھی کی گئی ہیں۔

سیل

مزید : ملتان صفحہ آخر