دھند‘ ٹرینوں کا شیڈول بدستور درہم برہم‘ گاڑیاں 11گھنٹے سے زائد لیٹ

  دھند‘ ٹرینوں کا شیڈول بدستور درہم برہم‘ گاڑیاں 11گھنٹے سے زائد لیٹ

  



ملتان(نمائندہ خصوصی)دھند اور خراب موسم کے باعث ٹرینوں کا شیڈول بدستور درہم برہم رہا گزشتہ روز ، کراچی ایکسپریس، تیز گام،خیبر میل اور شالیمار ایکسپریس زکریاایکسپریس سمیت دیگر گاڑیاں 4 سے 11 گھنٹے کی تاخیر کا شکار رہیں,جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید سردی میں انتظار کی اذیت سے گزرنا پڑا - تفصیلات کے مطابق دھند اور خراب موسم نے ٹرینوں کا شیڈول بھی درہم برہم کر کے رکھ دیا - لاہور سے کراچی جانے والی شاہ حسین ایکسپریس 6 گھنٹے، پاکستان ایکسپریس 5گھنٹے، کراچی ایکسپریس 4گھنٹے، (بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

تیز گام ساڑھے 4 گھنٹے، لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس ساڑھے 5 گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہوئیں - خیبر میل ساڑھے 4گھنٹے، ملت ایکسپریس 6 گھنٹے اور ہزارہ ایکسپریس 8 گھنٹے کی تاخیر سے ملتان پہنچیں جبکہ فرید ایکسپریس 3 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی، ٹرینوں کی گھنٹوں کی تاخیر نے مسافروں کو پریشان کئے رکھا اور وہ کئی گھنٹے تک ٹرینوں کی آمد کے منتظر رہے۔

لیٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر