دو بچیوں کا قتل‘ ڈی این اے رپورٹ میں بداخلاقی کی تصدیق 

      دو بچیوں کا قتل‘ ڈی این اے رپورٹ میں بداخلاقی کی تصدیق 

  



میلسی(نمائندہ پاکستان)ڈی پی او وہاڑی کی سربراہی میں پیشہ ورانہ مہارت کااستعمال کرتے ہوئے چندگھنٹوں بعد میں  پکڑے جانے والے دو مغوی بچیوں کے سفاک قاتل کی ڈی این اے رپورٹ آگئی اقتل سے قبل ایک بچی سے بداخلاقی کی تصدیق 21سالہ سفاک قاتل دوشادیاں کرکے دونوں کو طلاق دے چکا ہے تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسروہاڑی اخترفاروق نے ڈی ایس پی(بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

 آفس میلسی میں ڈی ایس پی سعیدانورکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے  میڈیاکوبتایاکہ موضع چمن میں دوکسن بچیوں کے قتل میں ملوث ملزم اظہرکودلخراش وقوعہ کے چند گھنٹوں بعد ہی ان کی سربراہی میں پولیس انویسٹی گیشن ٹیم نے پیشہ مورانہ مہارت کااستعمال کرتے ہوئے  گرفتارکیاتھا جس کا ملزم نے اعتراف بھی کیا دوران تفتیش پولیس نے ڈی این اے کرایااور3دسمبر2019ء کوپوٹینسی ٹیسٹ کراوایا گیا جس کی پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سے رپورٹ موصول ہوچکی ہے جس کے مطابق ملزم کا ڈی این اے ایک بچی ثانیہ بی بی سے مطابقت کرگیا ہے جسے سفاک قاتل نے بداخلاقی کے بعدگلادباکر قتل کردیا گیا  تھا

تصدیق 

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...