پنجاب پولیس‘ تفتیشی افسروں کو ایک ماہ کی تربیت دینے کا فیصلہ
خانیوال (نمائندہ پاکستان)پنجاب پولیس سے وابستہ تفتیشی افسران کو جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرنے کیلئے ایک ماہ کی تربیت دینے کا فیصلہ کیاگیا ہے یہ تربیت پولیس ٹریننگ کالج لاہور میں دی جائیگی اس حوالے سے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی افسران کو جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کیلئے ایک ماہ کے تربیتی کورس کا انعقاد کیا جارہا ہے اس میں ایسے پولیس ملازمین کو بھجوایا جائے گا جو انگلش میں مہارت رکھنے کے ساتھ ساتھ ان کی عمر35سال ہو۔