لڈن‘ خاتون پر اسرار طور پر ہلاک‘ مختلف پہلوؤں پر تحقیقات شروع 

لڈن‘ خاتون پر اسرار طور پر ہلاک‘ مختلف پہلوؤں پر تحقیقات شروع 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی (بیورورپورٹ+نامہ نگار) سادات کی رہائشی کلثوم بی بی کو رات کی تاریکی میں تشدد کے بعد زہر دیا گیا جو ہسپتال آکر دم توڑ گئی مدعی مقدمہ مقتولہ کے خاوند  غلام محمد سہو نے کہاکہ میری بیوی کومبینہ ملزم خالد اقبال  نے رات کی تاریکی میں گھرمیں داخل ہو کر تشدد کیااور زہریلی چیز پلا کر فرار ہوگیا وجہ عناد یہ ہے کہ ملزم نے تین ماہ قبل میری بیوی کو اغواہ کیا تھا جو پنجائیتکے ذریعے واپس ہوگئی جبکہ ملزم اقبال کا کہنا ہے کہ کلثوم بی بی کو میں نے قتل نہیں کیا مجھے ناجائز پھنسایا گیا ہے لڈن پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش میرٹ پر ہوگی۔