سلیکٹڈ حکومت کا ایک ہی ایجنڈا،کسی کو نہیں چھوڑ نا،رانا ثنا اللہ

سلیکٹڈ حکومت کا ایک ہی ایجنڈا،کسی کو نہیں چھوڑ نا،رانا ثنا اللہ

  



 لاہور(نامہ نگارخصوصی)مسلم لیگ (ن) کے راہنما اوررکن قومی اسمبلی سابق وزیرقانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا متفقہ فیصلہ ہے کہ موجودہ سال میں ہی عام انتخابات کرائے جائیں۔پرویزمشرف کے فیصلے پر عمل ہونا چاہئے۔ لاہورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے(بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

 ملاقات کے موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے اس مطالبہ کا بھی اعادہ کیا کہ اْن کے خلاف جھوٹامنشیات کیس بنانے کے معاملے پرجوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ میں کسی کو نہیں چھوڑوں گاکے سواسلیکٹڈ حکومت کے پاس کوئی ایجنڈ نہیں،ووٹ کو عزت دینے کے مطالبے کا یہ مطلب نہیں کہ ووٹ ہمیں ہی دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا اور بار نے جس طرح آواز حق بلند کی شکریہ کے لئے آیا ہوں، میاں نوازشریف بیمار ہیں،مریم نواز سے ملاقات ہوئی وہ بھی پریشان ہیں،نوازشریف اور شہباز شریف انشا اللہ واپس آئیں گے، پھر مریم نواز بھی متحرک ہوں گی، پرویزمشرف کے فیصلے پر عمل ہونا چاہیے،اپوزیشن کا متفقہ فیصلہ ہے کہ 20 20 ء میں منصفانہ انتخابات ہوں،انہوں نے کہا وہ اس سیاسی انتقام پر شکرگزار ہیں جس سے بہت سی چیزیں سامنے آئی ہیں، وزیراعظم لاعلمی کا اظہار کر رہے ہیں،وزیراعظم نے نوٹس کیوں نہیں لیا عدالتی کمیشن بنایا جائے تاکہ حقائق سامنے آسکیں۔

رانا ثنا اللہ

مزید : ملتان صفحہ آخر