(حضرت شاہ رکن عالمؒ کے سالانہ عرس کی جھلکیاں رانا عرفان الاسلام سے)

(حضرت شاہ رکن عالمؒ کے سالانہ عرس کی جھلکیاں رانا عرفان الاسلام سے)

  



ملتان (سٹی پورٹر) برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی پیشوا حضرت شاہ رکن الدین عالمؒ کے سالانہ عرس کا آغازصبح گیارہ بجے مزار کو غسل دے کر کیا گیا۔ اس موقع پر مریدین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔٭عرس تقریب کی صدارت وزیر خارجہ(بقیہ نمبر20صفحہ12پر)

 مخدوم شاہ محمود قریشی نے کی۔٭خطاب سے قبل مخدوم شاہ محمود قریشی کے مائیک نے کام کرنا چھوڑ دیا، بعد ازاں مائیک کو تبدیل کر دیا گیا۔٭ سالانہ عرس کے موقع پر جرائم پیشہ افراد نے درجنوں زائرین کوجوتوں، نقدی و موبائل فون سے محروم کر دیا۔ اس موقع پر متاثرہ زائرین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔٭عرس کے موقع پرمخیرحضرات کی جانب سے زائرین میں لنگر بھی تقسیم کیا جاتا رہا۔٭ تقریب میں شریک زائرین مخدوم شاہ محمود حسین قریشی کو نذرانے دیتے رہے اور اشیائخوردونوش پر دم درود کراتے رہے۔٭ محکمہ صحت ملتان کی جانب سے بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے جاتے رہے۔٭ پہلے روز ملک بھر سے آئے ہوئے زائرین کورکشہ و پبلک ٹرانسپورٹ کا عملہ دونوں ہاتھوں سے لوٹتارہا جس کی وجہ سے زائرین اور رکشہ ڈرائیوروں میں تلخ کلامی بھی ہوتی رہی۔٭

 عرس تقریبات کی 24 کلوز سرکٹ کیمروں سے مانیٹرنگ کی جاتی رہی۔٭مخدوم شاہ محمود قریشی نے درگاہ حضرت خواجہ غلام فرید کے سجادہ نشیں خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ کی صحت یابی کے لئے بھی خصوصی دعا کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...