مخدوم مرید حسین قریشی کانفرنس میں شرکت کے بغیر واپس روانہ‘ چہ مگوئیاں‘ کل اختتامی دعا
ملتان (سٹی رپورٹر)درگاہ حضرت شاہ رکن الدین عالم ؒ کے سالانہ عرس کے پہلے روز سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود حسین قریشی کے چھوٹے بھائی مخدوم مرید حسین قریشی شاہ رکن عالم کانفرنس میں شرکت کئے بناء چلے گئے۔ گزشتہ صبح مخدوم مرید حسین قریشی جب مزار پر حاضری کے لئے پہنچے تو سجادہ (بقیہ نمبر21صفحہ12پر)
نشین مخدوم شاہ محمود حسین قریشی مزار کو غسل دے کر چادر پوشی کر رہے تھے۔ اس دوران مخدوم مرید قریشی بھی چادر پوشی کی تقریب میں شریک ہوئے تاہم چادر پوشی کی تقریب کے بعد مخدوم مرید قریشی کانفرنس میں شرکت کرنے کی بجائے وہاں سے روانہ ہو گئے۔ برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی پیشوا شیخ الاسلام حضرت شاہ رکن الدین عالمؒ نوری حضوری سہروردی ملتانی کا 706ویں سالانہ عرس مبارک کی سہ روزہ تقریبات کے سلسلے میں آج دوسری سالانہ قومی کانفرنس کی پہلی نشست سجادہ نشین مخدوم شاہ محمودحسین قریشی کی صدارت میں دربار عالیہ کے احاطہ میں منعقد ہوگی کل اختتامی دعا ہو گی۔
دعا