بغیر اجازت جلوس نکالنے پر مقدمہ‘ ملزم کی عبوری ضمانت منظور‘ پولیس سے 3جنوری کو ریکارڈ طلب

    بغیر اجازت جلوس نکالنے پر مقدمہ‘ ملزم کی عبوری ضمانت منظور‘ پولیس سے ...

  



ملتان (وقائع نگار) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بغیر اجازت جلوس نکالنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں پر منظور کرتےا ہوئے پولیس سے 3 جنوری کو ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ فاضل عدالت میں ملزم شاہد عباس نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے (بقیہ نمبر22صفحہ12پر)

ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ صدر ملتان نے مقدمہ درج کیا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزم نے بغیر اجازت نامہ جلوس نکالا تھا جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ وہ بے قصور ہے اس لیے ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔

ریکارڈ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...