منشیات مقدمہ‘ انسپکٹر سمیت 5اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری

  منشیات مقدمہ‘ انسپکٹر سمیت 5اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری

  



ملتان ( خبر نگار خصو صی) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے منشیات کے مقدمہ میں بطور گواہ عدالت میں پیش نہ ہونے والے سب انسپکٹر سمیت 5 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے مقدمہ کی آئندہ سماعت 4 جنوری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت (بقیہ نمبر23صفحہ12پر)

نے تھانہ اینٹی نارکوٹکس فورس میں درج مقدمہ سرکار بنام واحد خان میں بطور گواہ پیش نہ ہونے والے سب انسپکٹر راقب عثمان ہیڈ کانسٹیبل مقبول احمد، کانسٹیبلوں اسلم، جاوید اورصہیب شوکت کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

گرفتار

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...