محکمہ ریلویز‘ 10سیکشنوں کی تعمیر میں انگریز حکومت کا اہم کردار

  محکمہ ریلویز‘ 10سیکشنوں کی تعمیر میں انگریز حکومت کا اہم کردار

  



ملتان(واثق رؤف سے)پاکستان ریلویز کے 10کے قریب ریلوے سیکشن کاافتتاح یکم جنوری کوہواان تمام10سیکشنوں کومکمل ہوئے140سال سے لے کر119سال تک کاعرصہ گزشتہ روزیکم جنوری کومکمل ہوگیاہے۔تمام ریلوے لائن سیکشن انگریزوں کی برصغیرمیں آمدکے بعدمکمل کئے گئے۔ریلوے ذرائع کے مطابق یکم جنوری1880ء کوریلوے ڈویژن راولپنڈی جہلم ریتال سیکشن کاافتتاح (بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

ہوا۔یکم جنوری1880ء کوہی راولپنڈی ڈویژن کے لالہ موسیٰ منڈی بہاؤالدین میٹرگیج ریلوے لائن سیکشن کاافتتاح ہوا۔دنوں سیکشنوں پرٹرینیں چلتے ہوئے گزشتہ روزیکم جنوری2020ء کو140سال مکمل ہوگئے۔یکم جنوری1881ء کوراولپنڈی ڈویژن کے ریلوے لائن سیکشن لارنس پورہ(موجودہ فقیرآباد)کاافتتاح ہوااس سیکشن کومکمل ہوئے گزشتہ روز139سال مکمل ہوگئے ہیں۔یکم جنوری1883ء کوپشاورریلوے ڈویژن کاریلوے لائن سیکشن پشاورسٹی تاپشاورکینٹ کاافتتاح ہوا۔اسی طرح یکم جنوری1883ء کوہی چالیسہ تاکھیوڑہ میٹرگیج ریلوے لائن کاافتتاح ہوا بعدازاں اس سے براڈگیج میں تبدیل کردیاگیا۔ان دنوں سیکشنوں پرٹرینوں کوچلتے ہوئے137ساال مکمل ہوگئے ہیں۔یکم جنوری1884ء کولاہورڈویژن کے وزیرآبادسیالکوٹ ریلوے لائن سیکشن کاافتتاح ہواجس پرٹرینیں چلتے ہوئے گزشتہ روز136سال مکمل ہوگئے۔یکم جنوری 1889ء کوملتان ڈویژن کے ریلوے لائن سیکشن شیرشاہ اورچناب ویسٹ بنک کاافتتاح ہوااس سیکشن پرٹرینوں کوچلتے ہوئے131سال مکمل ہوگئے ہیں۔یکم جنوری1892ء کوکوئٹہ ڈویژن کاریلوے لائن سیکشن قلعہ عبداللہ تاچمن کاافتتاح ہوااس سیکشن پرٹرینوں کوچلتے ہوئے 128سال مکمل ہوگئے ہیں۔یکم جنوری1896ء کولاہورڈویژن کے ریلوے سیکشن سانگلہ ہل حافظ آبادکاافتتاح ہوااس سیکشن پرٹرینوں کوچلتے ہوئے124سال مکمل ہوگئے ہیں۔اسی طرح یکم جنوری1901ء کوپشاورڈویژن کے سیکشن پشاورجمرود کاافتتاح ہوااس سیکشن کومکمل ہوئے 119سال مکمل ہوگئے ہیں۔

ریلوے سیکشن

مزید : ملتان صفحہ آخر