سردی‘ دھند‘ معمولات زندگی مفلوج‘ گرم ملبوسات کی قیمتوں میں اضافہ

  سردی‘ دھند‘ معمولات زندگی مفلوج‘ گرم ملبوسات کی قیمتوں میں اضافہ

  



ملتان(سپیشل رپورٹر) ملتان سمیت مضافاتی علاقوں میں دھند اور شدید سردی کا راج بدستور قائم ہے جس نے شہریوں کو ٹھٹھرا کررکھ دیا معمولات زندگی جام ہوکر رہ گئے۔ اس ضمن میں گزشتہ روز بھی ملتان میں صرف تھوڑی دیر کیلئے سورج نکلا تاہم دن بھر سورج نہ نکلنے کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں شہریوں کی جانب سے شدید سردی سے بچنے کیلئے گرم ملبوسات ودیگر اشیاء ضروریہ کے استعمال میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے جس کے باعث ان کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ تاہم (بقیہ نمبر12صفحہ12پر)

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج بھی موسم سرد خشک رہنے کے ساتھ ساتھ دھند پڑنے کی پیشگوئی کی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر