کلین اینڈ گرین،مہم بہاولپور ڈویژن کو سرسبز وشاداب کیلئے اقدامات شروع

کلین اینڈ گرین،مہم بہاولپور ڈویژن کو سرسبز وشاداب کیلئے اقدامات شروع

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کمشنر بہاول پور ڈویژن آصف اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ کلین اینڈ گرین مہم کے تحت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے بہاول پور ڈویژن کو سرسبز و شاداب بنایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر کے کانفرنس روم میں بہاول پور کی خوبصورتی کے حوالہ سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین بی ڈی اے عامر ملک، ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی آصف حیات لودھی، ایڈیشنل کمشنر رابطہ آفتاب احمد پیرزادہ(بقیہ نمبر13صفحہ12پر)

،ڈائریکٹر جنرل بہاول پور ڈویلپمنٹ اتھارٹی جام بقا محمد، ڈائریکٹر پی ایچ اے سمیرا ربانی اور رہنما پاکستان تحریک انصاف طاہر جانباز سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔کمشنر بہاول پور ڈویژن نے کہا کہ بہاول پور کے معروف چوراہوں و گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام محکمہ جات اور کمیونٹی کے تعاون سے وسیع پیمانے پر شجرکاری سمیت تمام پارکوں میں پبلک ٹوائلٹس بھی تعمیر کئے جائیں گے۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن نے ہدایت کی کہ مخیر حضرات و کاروباری اداروں کے اشتراک سے پبلک پارکوں کی خوبصورتی کو مزید بہتر بنایا جائے۔

اقدامات

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...