ڈیرہ، سرکاری دفاتر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا فیصلہ، کمیٹیاں تشکیل

    ڈیرہ، سرکاری دفاتر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا فیصلہ، ...

  



ڈیرہ غازیخان (ڈسٹرکٹ بیورو رپورٹ،سٹی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان کے سرکاری دفاتر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی جس کے لئے ضلعی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں کمیٹیاں دفاتر کا معائنہ کرکے  انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی رپورٹ اور سفارشات  پیش کریں گی ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں انسانی حقوق کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں (بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

 متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبدالغفار نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا  کہ کہ تشکیل کردہ کمیٹی ضلع میں موجود تمام دفاتر کا معائنہ کرے گی اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے سفارشات بھی پیش کرے گی اجلاس میں انسانی حقوق کے حوالے سے دیگر امور کا جائزہ لیا گیا ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمدرضوان جمیل،  منیجر ویمن کرائسس سنٹر ثریا مجید رانا، انچارج ورکنگ ویمن ہاسٹل انیسہ فاطمہ، چیف ایگزیکٹو آفیسرز ڈاکٹر خلیل احمد،شمشیر احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان،سوشل ویلفیئر آفیسر راجہ شہریار اور دیگر موجود تھے. 

خلاف ورزی 

مزید : ملتان صفحہ آخر