میپکو: پروموشن بورڈ کی منظوری  سے متعدد ملازمین کی ترقی 

میپکو: پروموشن بورڈ کی منظوری  سے متعدد ملازمین کی ترقی 

  



 ملتان (نیوز رپورٹر) پراجیکٹ ڈائریکٹرکنسٹرکشن میپکو محمد ایوب نے پروموشن بورڈ کی منظوری سے 9 ملازمین کو ترقی دینے اور 9ملازمین کو اپ گریڈکرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ (بقیہ نمبر25صفحہ12پر)

پروموشن بورڈ کی منظوری سے لائن مین سیکنڈ بنیادی سکیل 9سے لائن مین فرسٹ بنیادی سکیل 11میں ترقی پانے والوں میں ظفر عباس، عابد علی، وسیم یونس، نورحسین، محمد ناصر، عاشق حسین اور ساجد حسین شامل ہیں جبکہ اسسٹنٹ لائن مین بنیادی سکیل 7سے لائن مین سیکنڈ بنیادی سکیل 9میں ترقی پانے والوں میں سجاد حسین جعفری اور کاشف احمد خان شامل ہیں۔ٹائم سکیل اپ گریڈیشن کے تحت بنیادی سکیل 7سے بنیادی سکیل 9میں اپ گریڈ ہونے والے اسسٹنٹ لائن مینوں میں محمد صفدر، محمد عمران ولد خادم حسین، عمران شفیع، عدیل خالد، محمد عمران ولد اللہ یار، عدنان سلطان، محمدا ختر، عبداللہ یاسین اور محمد باسط شامل ہیں۔

ترق

مزید : ملتان صفحہ آخر