سید ذیشان اختر کا وفد کے ہمراہ بہاولپور پریس کلب کا دورہ‘ نو منتخب عہدے داروں  کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد

سید ذیشان اختر کا وفد کے ہمراہ بہاولپور پریس کلب کا دورہ‘ نو منتخب عہدے ...

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نائب امیرصوبہ جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر کی قیادت میں وفد نے بہاولپورپریس(بقیہ نمبر26صفحہ12پر)

 کلب  کا دورہ کیا،نومنتخب عہدیداران کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی اور پھولوں کے ہار پہنائے۔جماعت اسلامی کے وفد میں امیر پی پی 245 نصراللہ ناصر،امیر پی پی 246 خالد بن جلیل،جے آئی یوتھ جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل عمران گورائیہ،عبدالجلیل ہاشمی،جام خورشید،قاری عبدالرحیم ربانی،عزیز الرحمن شامل تھے۔وفد نے نومنتخب صدر نصیر احمد ناصر،سینئر نائب صدر زاہد علی خان،نائب صدر محمود ظہیر،جنرل سیکرٹری ریاض بلوچ،فنانس سیکرٹری اطہر لاشاری،جوائنٹ سیکرٹری قاسم بھٹی،آفس سیکرٹری ندیم عباس،ممبر مجلس عاملہ مشتاق بھٹی،وجاہت بشیر،عدنان علی،خالد سردار،نذر عباس گھلو،بقاء المحسن،آصف کبیر،امین باسط کو مبارکباد دی اور ان کو پھولوں کے ہار پہنائے۔اس موقع پر سید ذیشان اختر نے نومنتخب باڈی کیلئے اپنیء نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپور پریس کلب ملک کا ایک تاریخی پریس کلب ہے اور اس کا عہدیدار بننا جہاں ایک اعزاز ہے وہاں پر یہ ایک اہم ذمہ داری ہے ہم نومنتخب عہدیداروں سے امید کرتے ہیں کہ وہ پریس کلب اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو برؤے کار لائیں گے۔نومنتخب صدر نصیر احمد ناصر نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ممبران پریس کلب نے جو بھاری زمہ داری مجھے دی ہے میں انشاء اللہ ان کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروے کار لاؤں گا۔

دورہ 

مزید : ملتان صفحہ آخر