سرائیکی شاعر شاکر شجاع آباد کی 65ویں   سالگرہ‘ سیاسی‘ سماجی شخ صیات کی مبارکباد

سرائیکی شاعر شاکر شجاع آباد کی 65ویں   سالگرہ‘ سیاسی‘ سماجی شخ صیات کی ...

  



شجاع آباد (تحصیل رپورٹر)دوبار صدراتی ایواڈ یافتہ سرائیکی کے ممتاز شاعر شاکر شجاع آبادی65برس کے ہوگئے انہوں نے اپنی سالگرہ اور نئے سال کا کیک اپنے چاہنے والوں کے ساتھ (بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

کاٹا تفصیل کے مطابق31 دسمبر 2019 کی رات12:01 منٹ پر دوبار صدراتی ایواڈ یافتہ سرائیکی کے ممتاز شاعر شاکر شجاع آبادی نے اپنی65ویں سالگرہ اور نئے سال 2020کا کیک اپنے چاہنے والوں کے ساتھ کاٹا انہوں نے کہاکہ میں امید کرتا ہوں کہ یہ سال ہمارے لیے خوشیوں اور رحمتوں کا سال ثابت ہوگا  اس موقع پر نامور شعرا کرام سمیت سیاسی سماجی شخصیات اور صحافی برادری نے شاکر شجاع آبادی کو مبارکباد ی شاکر شجاع آباد ی نے اپنی سالگرہ اور نئے سال کی خوشی میں تقریب میں موجود لوگوں کو چنداشعار بھی سنائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر