لیہ، فلور ملزکو غذائیت سے بھرپور آٹا سپلائی کرنیکا ٹاسک 

  لیہ، فلور ملزکو غذائیت سے بھرپور آٹا سپلائی کرنیکا ٹاسک 

  



چوک اعظم(نامہ نگار) ضلعی افسران مالینوٹریشن کے حوالے سے غذائی کمی کے شکار بچوں کی بہتر نشوونماکے لئے عائد کردہ ذمہ داریاں اپنی ترجیحات میں رکھیں۔یہ بات ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے ڈسٹرکٹ مالنیوٹریشن ایڈریسنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں سی ای او صحت ڈاکٹر امیرعبداللہ سامٹیہ،فوکل پرسن ملک اورنگزیب نے بریفنگ کے دوران ضلع میں جاری غذائی کمی کے شکار بچوں کے علاج معالجہ،ماں بچے کی بہتر صحت اور دیگر محکموں کے تعاون سے اُٹھائیں گئے اقدامات (بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

کے بارے میں بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر میاں پرویز قریشی نے بتایا کہ ضلع کی گیارہ فلورملز کے ذریعے آئرن،زنک،فولک ایسڈ ملے 1520میڑک فورٹی فائیڈ آٹا مارکیٹ میں فراہم کیا گیا۔انچارج پنجاب فوڈاتھارٹی لیہ سارا خان نے بتایا کہ ان کے آفس میں نیوٹریشن کلینک قائم کیا گیا ہے جس کے ذریعے متوازن غذا کے بارے میں آگہی و سکریننگ کی جارہی ہے۔ڈاکٹرمزمل کریم،ملک غلام یاسین،غلام مصطفی علوی نے لیہ،چوک اعظم ہسپتالوں میں قائم سٹپلائزیشن سنٹر کے ذریعے کمزور بچوں کے علاج معالجہ،انہیں فوڈ سمپلیمنٹ کی فراہمی،ایل ایچ ڈبلیو کے ذریعے سکریننگ سکولوں میں آگہی اور سکریننگ اور علاج کے لیے ریفر کرنے اور ایسے امور کے بارے میں، ڈاکٹر محمدطارق نے غذائی کمی کو پور ا کرنے کے لیے بچوں کے لیے انڈوں کی اہمیت کے پیش نظر سبسڈائزنرخوں پر 11سو پولٹری یونٹس کی تقسیم،زراعت آفیسر محمداقبال نے نیوٹریشن کی حامل فصلات اور کچن گارڈننگ،سیڈ کٹس کے پندرہ سو پیکٹس کی تقسیم،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر گل شیر نے پہلے مرحلے میں 32 سکولوں میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے سولر پلانٹس کی تنصیب،آگہی سیشن،سکولوں میں صاف پانی کی فراہمی اور ٹوائلٹس بلاک کے بارے میں آگہی دی۔پاپولیشن ویلفیئرآفیسر ڈاکٹر نادیہ نے بتایا کہ ضلع بھر میں 80سیشن کے ذریعے 3337شادی شدہ جوڑوں،بچوں میں مناسب وقفہ اور ماں کے دودھ کی اہمیت بارے آگہی دی گئی۔ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ شعیب فیاض نے سیوریج سکیموں اور 141او ڈی ایف فری دیہاتوں کے بارے میں آگہی دی۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود منظم پروگرام کے تحت اُٹھاے گئے تمام اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ضلع بھر کا دورہ کریں گے اوراس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی کا سخت نوٹس لیاجائے گاکیونکہ ضلع بھر میں کوئی بچہ سکریننگ کیے بغیر نہ رہ جائے جو کسی وجہ سے غذائی قلت کا شکار ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ 425 لٹریسی سکولوں میں زیر تعلیم 13ہزار پانچ سو بچوں کی سکریننگ،اساتذہ کی ٹریننگ اور انہیں بھی مالنیوٹریشن کمیٹی کے ذریعے آگہی میں شامل کرنے کی ضرروت پر زور دیا۔اسی طرح انہو ں نے محکمہ تعلیم کے زریعے بچوں میں لنچ باکس لانے کی ترغیب دینے کے لیے آگہی دینے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے مجموعی طوپر تمام محکموں کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیااور اسی جذبے سے خدمات سرانجام دینے کی ہدایت کی۔اجلاس میں اے ڈی سی جی محمداشفاق سیال،اے سی نیاز احمدمغل، ڈی او لٹریسی محمدانور تھند ڈی ڈی سوشل ویلفیئر مشتاق حسین،فلور فورٹیفائیڈ آفیسر میاں اعجاز،اے ڈی فشریزمحمدلطیف کے علاوہ دیگر تمام متعلقہ محکموں کے افسرا ن نے شرکت کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...