جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن‘ 129فراد کا گھیر اتنگ

      جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن‘ 129فراد کا گھیر اتنگ

  



 ملتان (نیوز رپورٹر) میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 129بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ 10ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر18 لاکھ12 ہزار روپے جرمانہ عائد۔3مقدمات درج۔31دسمبر2019ء کو ملتان میں 16 گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کو21055یونٹس چوری کرنے پر404986 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ ڈی جی خان میں 19 گھریلواورکمرشل(بقیہ نمبر16صفحہ12پر)

 صارفین کو20283یونٹس چوری کرنے پر297974روپے جرمانہ اور تین مقدمات درج، وہاڑی میں 9گھریلو اورٹیوب ویل صارفین کو8183یونٹس چوری کرنے پر114689 روپے جرمانہ، بہاولپور میں 6گھریلوصارفین کو6766یونٹس چوری کرنے پر119100 روپے جرمانہ، ساہیوال میں 12گھریلواورٹیوب ویل صارفین کو5931یونٹس چوری کرنے پر103181روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 30 گھریلواور کمرشل صارفین کو21202 یونٹس چوری کرنے پر350050 روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 12 گھریلو اور کمرشل صارفین کو12776یونٹس چوری کرنے پر 195223 روپے جرمانہ، بہاولنگر میں 10 گھریلو اورکمرشل صارفین کو4731یونٹس چوری کرنے پر69860روپے جبکہ خانیوال میں 15گھریلو اورکمرشل صارفین کو 9760یونٹس چوری کرنے پر 157540روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

تنگ 

مزید : ملتان صفحہ آخر