شیشہ تمباکو فروخت کرنے پر دکاندار کیخلاف مقدمہ‘ سامان ضبط

شیشہ تمباکو فروخت کرنے پر دکاندار کیخلاف مقدمہ‘ سامان ضبط

  



ملتان (وقائع نگار) پابندی کے باوجودشیشہ تمباکونوشی کا سامان فروخت کرنے پرپولیس نے دکاندار سے سامان قبضے میں لیکر مقدمہ درج کرلیا،تھا نہ سٹی جلالپور پولیس نے مخبر کی اطلاع پر ملتان روڈپرواقع  انصاری ڈرنک کارنرپر چھاپہ مارا جہاں عبدالحامد شیشہ تمباکو نوشی سامان فروخت کررہاتھا پولیس نے تمباکو نوشی سامان، کوئلہ ڈبہ،پنی،سموکنگ فیلور ہائن اپیل،منٹ،بلیو بیری،اسٹرابری،پان رس، (بقیہ نمبر17صفحہ12پر)

کاک ٹیل،کوکونٹ سمیت فلیور قبضے میں لے لئے اور انسدادشیشہ تمباکو ایکٹ کے تحت دکاندار کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...