مختلف شہروں میں حادثے‘ خاتون سمیت 3افراد جاں بحق‘ متعد د زخمی
رحیم یار خان‘ اڈا ذخیرہ‘ وہوا (نمائندہ پاکستان‘ نامہ نگار) لاہور سے کراچی جانیوالی ٹرین کی زد میں آکر نامعلوم شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا حادثہ تحصیل صادق آباد میں پیش آیا جہاں نامعلوم شخص لاہور سے کراچی جانیوالی گرین لائن ایکسپریس کی زد میں آگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے(بقیہ نمبر19صفحہ12پر)
ہوئے موقع پر ہی دم توڑگیا۔ اطلاع پاکر ریسکیو اور پولیس نے لاش تحویل میں لیکر شناخت کے لئے سرد خانے منتقل کردی۔ نواحی موضع لدھابوہڑ سے ایک ٹریکٹر ٹرالی لکڑیاں لوڈ کر کے اڈا پل سرلہ کی طرف آ رہی تھی کہ جب جنت موڑ کے قریب پہنچی تو وہاں پر موجود سپیڈ بریکر کا ڈرائیور کو پتہ نہ چل سکا جس کے باعث ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی جس سے ڈرائیور غلام شبیر جو کہ چٹ نہر کا رہائشی تھا نیچے دب کر جاں بحق ہو گیا۔ ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہونے والی 45سالہ خاتون ہسپتال میں دم توڑگئی صادق آباد کی رہائشی45سالہ وزیراں بی بی اپنے بیٹے محمد زاہد کے ہمراہ موٹرسائیکل پرسوار ہوکر جارہی تھے کہ آگے جانے والے ٹریکٹرسے جاٹکرائے جس کے نتیجہ میں وزیراں بی بی شدید زخمی ہوگئی۔ ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وزیراں بی بی جانبرنہ ہوپائی اور دم توڑگئی۔ وہوا سے ڈیرہ غازی خان جانے والی مسافر بس اور کیری ڈبہ کے درمیان تصادم سے کیری ڈبہ مکمل طو رپر تباہ ہوگیا وہوا سے ڈیرہ غازی خان جانے والی مسافر بس نمبر RPT4376 جب انڈس ہائی وے پر بستی بولانی کے قریب پہنچی تو سامنے سے آنے والی کیری ڈبہ سے ٹکراگئی جس سے کیری ڈبہ میں سوار دو مسافر شدید زخمی ہوگئے تاہم بس میں سوار مسافر محفوظ رہے کیری ڈبہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو تونسہ شریف شفٹ کیا جہاں ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے
جاں بحق