25سالہ خاتون کی کالا پتھر پی کر خود کشی 

25سالہ خاتون کی کالا پتھر پی کر خود کشی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان)گھریلوجھگڑوں اورمالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکر25سالہ خاتون نے کالاپتھر پی کر خودکشی کرلی تفصیل کے مطابق خان بیلہ کی رہائشی25سالہ نائلہ بی بی نے آئے روز کے گھریلو جھگڑوں اورمالی پریشانیوں (بقیہ نمبر28صفحہ12پر)


سے دلبرداشتہ ہوکرکالاپتھر پانی میں گھول کر پی لیا‘ حالت غیرہونے پرورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود نائلہ بی بی جانبرنہ ہوپائی اوردم توڑگئی جبکہ اقدام خودکشی کرنے والے3افراد جن میں چک86پی کی رہائشی22سالہ فرحانہ بی بی‘ فتح پور کی 20 سالہ نورین بی بی اور موضع کچا چوہان کا رہائشی28سالہ نیازاحمدکوہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
خود کشی