وزیراعلیٰ سندھ صوبے کا مقدمہ وفاق کے ساتھ بیٹھ کر لڑیں، جمال صدیقی

وزیراعلیٰ سندھ صوبے کا مقدمہ وفاق کے ساتھ بیٹھ کر لڑیں، جمال صدیقی

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے کہا کہ صوبے کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت سنجیدگی سے کام کررہی ہے صوبائی حکومت سیاست کو بالاتاق رکھ کر سندھ کی عوام کے مفادات کے پروجیکٹس پر وفاقی حکومت کے ساتھ سنجیدگی سے بیٹھے صوبے کے عوام کی ترقی وفاق اور سندھ حکومت کا مشترکہ پروگرام ہونا چاہے سندھ کی عوام کی ترقی کے لیے سیاست کو بالاتاق رکھ کر سندھ حکومت کے ساتھ ہر فورم پر بیٹھنے کے لیے تیار ہیں صوبائی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ صوبے کا مقدمہ وفاقی حکومت کے ساتھ بیٹھ کر لڑیں تاکہ صوبے کی ترقی ہوسکے اور سندھ کی عوام اس سے مستفید ہوسکے سیاست کے لیے بہت سے پلیٹ فارمز موجود ہیں سندھ حکومت عوامی مفادات کے لیے مل جل کر کام کرے اور سندھ کی عوام کو ترجیحات میں شامل کرے سندھ حکومت بلاوجہ سیاسی اختلافات کو سندھ کے لوگوں پر ترجیح دیتی ہے جوکہ زیادتی ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...