پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں   میں اضافہ ظلم ہے،کاشف شیخ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں   میں اضافہ ظلم ہے،کاشف شیخ

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے نام نہاد تبدیلی اور نئے پاکستان کی دعویدار پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے بجلی،پیٹرولیم مصنوعات اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کو نئے سال کا تحفہ دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے حکمرانوں کی مدینے کی ریاست نہیں بلکہ کوفے کی ریاست بنانے کی نوید قرار دیا ہے۔انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ موجود حکومت نے گذشتہ سال چھ بار پیٹرول کی قیمت میں اضافہ جبکہ گیس اور بجلی کی قیمت میں بھی بار بار اضافہ کیا، ڈالر کی اونچی اڑان اور روپے کی بے قدری،بھاری نئے قرضے لیکر آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی ڈکٹیشن پر عوام کی زندگی اجیرن بناکر رکھ دی ہے، معاشی بہتری کی نوید سنانے والے حکمران اب عوام کے منہ سے آخری نوالہ بھی چھیننے کی منصوبابندی کرنے لگے ہیں،سال گذشتہ میں پیٹرول،گیس،بجلی، ادویات اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے شہریوں کو دن میں بھی تارے دکھادیئے، عمران خان نے انتخابی جلسوں میں ”میں تمہیں رلاؤں گا“ کا وعدہ سچ کرکے دکھایا اور پوری قوم کو خون کے آنسو رلادیئے ہیں 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...