کراچی یونیورسٹی میں  یوم جامعہ کی تقریب

کراچی یونیورسٹی میں  یوم جامعہ کی تقریب

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)سال نو کے آغاز پر کراچی یونیورسٹی میں یوم جامعہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں منعقدہ واک میں تدریسی اور غیر تدریسی عملے نے حصہ لیا، تقریب کے شرکا کی جانب سے مختلف موضوعات پر تقاریر کی گئیں۔یوم الجامعہ کی سرگرمیوں کا آغاز جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ سے تلا وت کلام پاک سے ہوا، اس موقع پر وائس چانسلر جامعہ کراچی خالد عراقی نے طلبہ و طالبات کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہاں آپ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کھیلنے نہیں آئے۔انہوں نے کہا کہ یہاں وزیر اعظم کا احساس پروگرام شروع کیا گیا ہے، جس کے تحت اسکالرشپ دی جائیں گی، جو طلبا اس پروگرام میں حصہ لینا چاہتے ہیں وہ فارم بھر کر ضرور جمع کرائیں۔تقریب کے اختتام پر ایڈمنسٹریشن بلاک کے سبزہ زارپر تقاریر کی گئیں اور ملی نغمے پیش کیے گئے۔تقریب میں اساتذہ سمیت سابق وائس چانسلرز نے بھی شرکت کی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...