با کمال لوگ لاجواب سروس، راولپنڈی، پی آئی اے کی دو پروازیں مسافروں کا سامان دبئی چھوڑ آئیں 

  با کمال لوگ لاجواب سروس، راولپنڈی، پی آئی اے کی دو پروازیں مسافروں کا ...

  



راولپنڈی (این این آئی)باکمال لوگ لاجواب سروس، پی آئی اے کی دو پروازوں کا سامان دبئی چھوڑ کر وطن پہنچ گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مسافروں نے ایف آئی اے کاؤنٹر پر دھرنا دیا اور شدید احتجاج کیا،مسافروں کے احتجاج کے باعث ائیر پورٹ پر حالات کشیدہ ہونے پر اے ایس ایف طلب کرنا پڑی۔ بتایاگیا کہ پی کے 218 دونئی سے اسلام آباد جبکہ پی کے 256 الین سے پشاور جارہی تھی،پی کے 256 کو خرابی موسم کی وجہ سے پشاور لینڈنگ سے روک دیا گیا،ڈپٹی ٹرمینل منیجر کے مظاہرین سے مذاکرات ناکام، پی آئی اے عملے نے مسافروں کو بے یارومددگار چھوڑ دیا۔

پی آئی اے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...