کراچی میں چکی آٹا کے 10کلو تھیلے کی قیمت میں 50روپے اضافہ

کراچی میں چکی آٹا کے 10کلو تھیلے کی قیمت میں 50روپے اضافہ

  



کوئٹہ (این این آئی)سال نو کے آغازپر حکومت نے  پیٹرول، بجلی اور گیس کے ساتھ آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق بلوچستان میں آٹے کی 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 80 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے جس کے بعد 20 کلو تھیلے کی قیمت  1100 روپے تک پہنچ گئی۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ بھی آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ ہوا تھا اور گزشتہ ماہ آٹے کا تھیلا 970 روپے تک میں فروخت کیا جارہا تھا۔اسی طرح کراچی کے چکی آٹاکے 10کلو تھیلے کی قیمت میں بھی 50 روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد چکی آٹے کے 10 کلو کے تھیلے کی قیمت 700 روپے ہوگئی،مارکیٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ 2 ماہ کے دوران کراچی کے چکی آٹے کی قیمت میں دوبار اضافہ ہوا اور 2 ماہ قبل چکی آٹے کا تھیلا600 روپے تک میں فروخت کیاجارہا تھا۔دوسری جانب صدربلوچستان فلورمل ایسوسی ایشن سید ظہور آغا کے مطابق سرکاری گوداموں سے گندم فراہم نہیں کی جارہی، فلورمل مالکان مارکیٹ سے گندم مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہنگی گندم خرید کر سستا آٹافروخت نہیں کرسکتے، اگریہی صورتحال رہی تو آئندہ دنوں میں آٹا مزید مہنگا ہوجائے گا۔

آٹا مہنگا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...