ڈیفنس، گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے ڈیفنس ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس اختر کالونی سگنل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 22 سالہ پرشوتم ولد بلال ہلاک ہوگیا متوفی کی لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعہ جناح اسپتال پہنچایا گیا۔