وفاقی محتسب طاہر شہباز کا کراچی میں جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ

وفاقی محتسب طاہر شہباز کا کراچی میں جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ

  



کراچی(این این آئی)وفاقی محتسب طاہر شہباز نے کہا ہے کہ روزگار کیلئے بیرون ملک جانے والے مسافروں کو ایئرپورٹس پر ایک ماہ کے اندر ویزہ پروٹیکٹر ڈیسک فوری قائم کئے جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزکراچی کے جناح ایئرپورٹ کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی محتسب نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہیں یئر پورٹ منیجرنے جوائنٹ سر چ کاؤنٹر سے متعلق بریفنگ بھی دی۔وفاقی محتسب نے کہا کہ ون ونڈو سہولت کو مذید فعال بنانے کیلئے تمام متعلقہ محکمے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ انہیں ایئرپورٹس پر پروٹکٹر ڈیسک کی سہولت میسر نہ ہونے کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔اس موقع پر انہوں نے ایف آئی اے حکام کو ہدایت کی کہ عمرے کی ادائیگی کے لیے جانے والے زائرین کو تنگ نہ کیا جائے اور روز گار کے سلسلے میں بیرون ملک جانے والے مسافروں کو سہولیات فراہم کی جائیں۔

وفاقی محتسب

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...