کراچی میں سال نوپرفائرنگ کے واقعات، 13افراد زخمی

کراچی میں سال نوپرفائرنگ کے واقعات، 13افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی(کرائم رپورٹر)سالِ نوکے موقع پر کراچی میں ہوائی فائرنگ کے واقعات میں 3 خواتین اور بچی سمیت 13 افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں نئے سال کی پہلی رات منچلوں نے قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ہوائی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک بچی،3خواتین سمیت 13افراد زخمی ہو گئے،جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔فائرنگ کے واقعات محمود آباد صدر،ہندو پاڑہ،کلفٹن، لائنز ایریا،کورنگی ، ڈفینس یوسف پلازہ ایف بی ایریا،ایف سی ایریاگلشن اقبال اورنگی ٹان پیرآباد بفرزون سمیت دیگر علاقوں میں پیش آئے۔گارڈن پولیس نے سالِ نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ میں ملوث نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ کورنگی صنعتی ایریا،شاہ لطیف اور شرافی گوٹھ سے پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے مزید 5 ملزمان کو دھرلیا جن کے قبضے سے اسلحہ اور آتشبازی کا سامان برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔