پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ میں دائرہونے والی2020 ء کی پہلی درخواست میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کوچیلنج کر دیا گیا، رجسٹرارآفس نے پہلی درخواست پر اس سال کا پہلا اعتراض عائد کردیاکہ کیس کی سماعت چھٹیوں کے بعد کی جائے گی، درخواست فوری سماعت کی متقاضی نہیں ہے،یہ درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی طرف سئے دائرکی گئی،جس میں وفاقی حکومت، اوگرا اوردیگر متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کیا گیا،بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے،اوگرا کو پٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد سے زائد سلیز ٹیکس عائدکرنے کا اختیار نہیں۔

اضافہ چیلنج

مزید : صفحہ آخر


loading...