تقرر نامے جاری نہ کرنے کیخلاف دائردرخواست   سیکرٹری پی پی ایس سی سے جواب طلب

  تقرر نامے جاری نہ کرنے کیخلاف دائردرخواست   سیکرٹری پی پی ایس سی سے جواب ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے تحریری امتحان اور انٹرویو پاس کرنے کے باوجود تقرر نامے جاری نہ کرنے کے خلاف دائردرخواست پر سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن سے جواب طلب کر لیا۔نذیر احمد سمیت متعدد شہریوں کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن نے محکمہ ٹرانسپورٹ میں سسٹم نیٹ ورک انجینئر کی اسامیوں پر کوائف طلب کئے، درخواست گزارٹیسٹ اور انٹرویو پاس کرچکے ہیں، درخواست گزاروں کو تحریری امتحان اور انٹرویو پاس کرنے کے باوجود تقرر نامے نہیں دیئے جا رہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ درخواست گزاروں کو تقرر نامے جاری کرنے کا حکم دیاجائے۔

تقرر نامے

مزید : صفحہ آخر