ریلوے اراضی کی الاٹمنٹ کینسل کرنے کیخلاف دائردرخواست، جی ایم ریلویزکو داد رسی کاحکم 

  ریلوے اراضی کی الاٹمنٹ کینسل کرنے کیخلاف دائردرخواست، جی ایم ریلویزکو داد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان ریلوے کی اراضی کی الاٹ منٹ کینسل کرنے کے خلاف دائردرخواست جی ایم پاکستان ریلویزکو بھجوا تے ہوئے ہدایت کی ہے کہ درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق دادرسی کی جائے۔ذوالفقار علی نامی شہری نے  درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیارکیاگیاتھا کہ درخواست گزار نے ریلوے کی اراضی لیز پر حاصل کر رکھی ہے، طویل عرصے سے ریلوے کی اراضی پر کاشتکاری کر رہا ہے۔ اراضی کے مالکانہ حقوق پر دینے کی بجائے کینسل کیا جا رہا ہے،درخواست گزار نے استدعا کی کہ اراضی کو مالکانہ حقوق پر دینے اورلیز ختم نہ کرنے کاحکم جاری کیاجائے۔
داد رسی

مزید :

صفحہ آخر -