کراچی میں چینی باشندے نے  پولیس اہلکار کو لہولہان کردیا

کراچی میں چینی باشندے نے  پولیس اہلکار کو لہولہان کردیا

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے قیوم آباد میں چینی باشندے نے ممنوعہ جگہ پر گاڑی پارک کرنے کے تنازع پر ٹریفک پولیس اہلکار کو تشدد کرکے لہولہان کردیا۔پولیس کے مطابق قیوم آباد چورنگی کے قریب ایک معروف ڈیپارٹمنٹل اسٹور پر چینی باشندہ اپنے پاکستانی ڈرائیور کے ساتھ شاپنگ کے لیے پہنچا۔ ڈرائیور گاڑی کو اسٹور کے باہر پارک کرنے لگا تو وہاں تعینات ٹریفک پولیس اہلکار عامر نے انہیں نوپارکنگ کا بورڈ دکھاتے ہوئے گاڑی کھڑی کرنے سے منع کیا۔ پولیس کے مطابق چینی باشندہ مشتعل ہوگیا اور غصے میں پولیس اہلکار کو ہٹانے کی کوشش کے دوران اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔چینی باشندے نے ٹریفک اہلکار محمد عامر کو چہرے پر مکا دے مارا جس سے وہ لہولہان ہوگیا۔ اس دوران وہاں موجود لوگوں اور ٹریفک پولیس اہلکاروں نے بیچ بچاؤ کرایا۔ پولیس  نیچینی باشندے مسٹر سونگ کو گرفتار   کرلیا ،  مقدمہ درج، ریمانڈ کے لیے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا،زخمی اہلکار کوہسپتال میں طبی امداد دی گئی۔

 چینی باشندہ

مزید : صفحہ آخر


loading...