پاک بحریہ ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرولز سے خطے کو امن، استحکام مل رہا ہے: نیول چیف 

  پاک بحریہ ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرولز سے خطے کو امن، استحکام مل رہا ہے: ...

  



اسلام آباد (این این)نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاکستان فلیٹ کی 2019 کے دوران آپریشنل سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پاک بحریہ کے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرولز سے خطے کو امن اور استحکام مل رہا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی فلیٹ کی سالانہ ایفی شنسی کمپٹیشن پریڈ 2019 اور تقریب تقسیمِ انعامات کا کراچی میں انعقاد کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ترجمان پاک بحریہ نے بتایاکہ نیول چیف نے پاکستان فلیٹ کی 2019 کے دوران آپریشنل سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ نیول چیف نے کہاکہ پاک بحریہ کے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرولز سے خطے کو امن اور استحکام مل رہا ہے۔ نیول چیف نے کہاکہ پاک بحریہ سمندری حدود کے دفاع کے ساتھ ساتھ سی پیک اور بلخصوص گوادر پورٹ کی سیکورٹی کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ نیول چیف نے کہاکہ 2019 کے دوران مختلف میزائلوں کی کامیاب فائرنگ نے ثابت کیا کہ پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ امیرالبحر  کے مطابق قبل ازیں کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل آصف خالق نے سال 2019 کے دوران فلیٹ کی آپریشنل مصروفیات کا جائزہ پیش کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق گزشتہ سال کے دوران پاکستان فلیٹ نے مختلف بین الاقوامی  بحری مشقوں میں شرکت اور بالخصوص امن 2019 کی میزبانی کی۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ کے مطابق ن مشقوں میں شمولیت سے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور پیشہ وارانہ صلاحیت میں گراں قدر اضافہ ہوا۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ  کے مطابق فلیٹ یونٹس کی مسابقاتی کارکردگی کی جانچ بہتر سے بہترین کی جستجو میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے سال 2019 کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے والی یونٹس میں پروفیشنسی شیلڈز تقسیم کیں۔

نیول چیف

مزید : صفحہ آخر


loading...