آرمی چیف کی بدولت سی پیک منصوبہ  دوبارہ پٹری پر چڑھ گیا،مشاہد حسین

آرمی چیف کی بدولت سی پیک منصوبہ  دوبارہ پٹری پر چڑھ گیا،مشاہد حسین

  



اسلام آباد (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما مشاہد حسین سید نے کہاہے کہ موجودہ حکومت نے آغاز میں سی پیک کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ بیانات دیئے جس سے ابہام پیدا ہوا،پھر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کر داراد کیا،اب راہداری منصوبہ پٹڑی پر چڑھ گیا ہے، پہلا فیز کامیابی سے مکمل ہوگیا ہے جس کے ذریعے 75ہزار پاکستانیوں کو نوکریاں ملیں گی۔نیوز ایجنسی”این این آئی“ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان چین راہداری منصوبہ کا تعلق کسی ایک صوبہ، پارٹی یا شخص سے نہیں یہ قومی سٹریٹجک منصوبہ ہے جس میں مکمل اتفاق رائے ہے۔ انہوں نے کہاکہ مجھے افسوس ہے جب سے یہ حکومت آئی ہے شروع میں انہوں نے نالائقی کی اور انہیں سمجھ بھی نہیں تھی اور پھر انہوں نے غیر ذمہ دارانہ بیان دیئے جس کے باعث ابہام اور کنفیوژن پیدا ہوگئی اور کرپشن کے بے بنیاد الزامات بھی لگائے گئے حالانکہ ایک دھیلے کی کرپشن سی پیک منصوبہ میں نہیں ہوئی۔ انہوں نے بتایاکہ پانچ نومبر کو مشترکہ کمیٹی کی میٹنگ ہوئی تھی اور سی پیک دوسرے فیز میں داخل ہوگیا ہے،گزشتہ برس نو مبر میں چین کے ساتھ فری ٹریڈ ایگریمنٹ ہوا ہے اور تجارت میں جو عدم توازن تھا وہ بیلنس ہو جائیگا، ہماری ایکسپورٹ مزیدبڑھے گی۔

مشاہد حسین

مزید : صفحہ آخر


loading...