سلیکٹڈ حکومت عوام کا خون نچوڑ چکی  اب ہڈیاں پیس رہی ہے،چانڈیو 

سلیکٹڈ حکومت عوام کا خون نچوڑ چکی  اب ہڈیاں پیس رہی ہے،چانڈیو 

  



 اسلام آباد (این این آئی)مرکزی ترجمان پی پی پی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہاہے کہ نالائق حکمرانوں نے نئے سال کے پہلے دن ہی عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا۔ایک بیان میں سیکرٹری اطلاعات پی پی پی نے کہاکہ سلیکٹڈ حکمرانوں سے عوام کی کوئی خوشی برداشت نہیں ہوتی، یو ٹرن ماسٹر وزیراعظم جو کچھ کہتے ہیں کرتے اس کے برعکس ہیں۔ مولابخش چانڈیو نے کہاکہ ایک ہی دن میں پیٹرولیم، ایل پی جی، بجلی کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں، غریبوں کو لوٹ اور امیروں کو چھوٹ خان صاحب حکومت کی پالیسی ہے۔مولابخش چانڈیو نے کہاکہ سلیکٹڈ حکومت عوام کا خون نچوڑ چکی اب ہڈیاں پیس رہی ہے، قوم پچاس لاکھ گھروں کا پوچھتی ہے تو یہ تجاوزات کے نام پر لوگوں کو بے گھر دیتے ہیں۔

چانڈیو

مزید : صفحہ آخر


loading...