نیازی حکومت نے عوام پرمہنگائی کا ایک اور بم گرادیا،اسحاق ڈار

نیازی حکومت نے عوام پرمہنگائی کا ایک اور بم گرادیا،اسحاق ڈار

  



 لندن (آئی این پی)مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر خزانہ  اسحاق ڈار نے تمام ہم وطنوں کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے اللہ کریم سے دعا کی ہے کہ یہ سال پاکستان کیلئے اور ہم سب کے لئیے خیر و برکت کا سال ہو۔ بد ھ کو نئے عیسوی سال پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہاکہ تمام ہم وطنوں، بہن بھائیوں اور دوستوں کو نیا سال مبارک۔ اللہ کریم سے دعا ہے کہ یہ سال پاکستان کے لئے اور ہم سب کے لئے خیر و برکت کا سال ہو اور اللہ تعالی ہم سب کو صحت، تندرستی، امن، سلامتی، ایمان، عافیت، سکون، چین اور ترقی عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔ انہوں نے کہاکہ نئے سال کے پہلے دن مہنگائی میں پسے عوام پر نیازی حکومت کاایک اور مہنگائی بم۔ تحریک انصاف  حکومت کے پہلے 16مہینوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں  پی ایم ایل این دور  حکومت سے تقریبا دوگنی ہوگئیں۔ اسحاق ڈار  نے کہاکہ کم ترین آمدنی والوں کے استعمال کامٹی کاتیل اور لائٹ ڈیزل آئل میں بھی اضافہ جن کی قیمتوں کو ہم سبسڈی دیکر آج سے آدھی قیمت پربرقرار رکھتے تھے۔

اسحاق ڈار

مزید : صفحہ آخر


loading...