نیا سال: بحریہ ٹاؤن کراچی اور لاہو ر میں آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا
لاہور(پ ر)بحریہ ٹاؤن کی جانب سے سالِ نو کے موقع پر عوام کی تفریح کیلئے زبردست آتش بازی کا اہتمام کیا گیا۔ بیک وقت دو مختلف مقامات جن میں ایفل ٹاور کراچی اور ایفل ٹاور لاہو ر سے ٹھیک رات بارہ بجے دلفریب آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیاجس سے آسمان رنگوں سے چمک اٹھا جو عوام کے لئے مبہوت کن ثابت ہوا۔ اس موقع پر عوام کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ سالِ نو کے ساتھ ساتھ موسمِ سرما کی تعطیلات کو بھی پرلطف بنانے کیلئے تینوں شہروں بلخصوص کراچی میں واقع بحریہ ایڈونچر لینڈ میں تین روزہ 'ونٹر ونڈر لینڈ فیسٹول' بھی29 دسمبر سے 31دسمبر تک زوروشور کیساتھ جاری رہا، جس میں سنسنی خیز رائڈز کے علاوہ بچوں کیلئے میجک شو، پِپٹ شو، جگلنگ، فیس پینٹنگ، سنگنگ کومپٹیشن وغیرہ کے علاوہ زبردست میوزیکل کونسرٹ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ اس موقع پر ڈینزو میں اکزوٹک اینیمل شو، پپِٹ اور میوزیکل شو، کارنیول میں کلچرل شو، UV ڈانس اور میوزیکل شو، سینی گولڈ سنیما پر ریڈ کارپٹ،میوزیکل اور لینٹرن لائٹس شو، کے علاوہ ڈانسنگ فاؤنٹین شوز بھی منعقد کئے گئے جن کی وجہ سے سالِ نو کے جشن کا مزہ دوبالا ہو گیا۔ تمام انٹرنیشنل فوڈ چینز اور ریسٹورانٹس پر بھی لوگوں کا بے تحاشہ رش رہا۔عوام نے بحریہ ٹاؤن کی اِن تمام سرگرمیوں کو سراہا اور اس بات کا اعتراف کیا کہ بحریہ ٹاؤن عوام میں مثبت رجحان اور تفریحات کو فروغ دینے کیلئے ہر دم کوشاں ہے اور عوام کے رش نے ثابت کر دیا کہ بچے ہوں یا بڑے دونوں ہی کیلئے کراچی میں بحریہ ٹاؤن سے زیادہ بہترین اور منفرد تفریح کہیں اور میسر نہیں جہاں ہر موسم کا بھرپور لطف اٹھایا جا سکے۔
بحریہ / آتشبازی