میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے  ونڈوز فونز کی سپورٹ ختم کردی 

  میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے  ونڈوز فونز کی سپورٹ ختم کردی 

  



لاہور(این این آئی)2019ء کے اختتام کے ساتھ ہی فیس بک کی زیر ملکیت میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ونڈوز فونز کی سپورٹ ختم کردی جس کے بعد اب مذکورہ فونز میں واٹس ایپ نہیں چلے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابقواٹس ایپ انتظامیہ نے پہلی ہی اس بات کا اعلان کیا تھا کہ سال 2019 کے ختم ہوتے ہی ونڈوز فونز کے لیے واٹس ایپ کی سپورٹ ختم کردی جائے گی اور گزشتہ شب ان فونز کی سپورٹ ختم کردی گئی۔نئے سال کے آغاز سے ہی ونڈوز فون واٹس ایپ کی سپورٹ سے محروم ہوگئے، تاہم بعض فونز پر اب بھی واٹس ایپ چل رہا ہو لیکن ان پر بھی واٹس ایپ جلد ہی بند ہوجائے گا۔جن افراد کے پاس ونڈوز فون تھے اب انہیں ونڈوز فونز کی جگہ اینڈرائیڈ 4.0.3 یا اس کے بعد کے آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے، آئی فون آئی او ایس 9 یا اس سے کے بعد کے ورژن، کائی او ایس 2.5.1 وغیرہ پر کام کرنے والے فونز لینا ہوں گے۔ 

میسجنگ

مزید : صفحہ آخر


loading...