کراچی میں فائر فائٹرز نے کام  نہ کرنے کا اعلان کردیا

کراچی میں فائر فائٹرز نے کام  نہ کرنے کا اعلان کردیا

  



 کراچی (مانیٹر نگ ڈیسک)کراچی میں فائر فائٹرز نے فائر رسک الاؤنس نہ ملنے پر کام کرنے سے انکار کردیا۔فائر فائٹرز نے سینٹرل فائر آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔احتجاجی ملازمین کا کہنا ہے کہ کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) نے 18 ماہ سے فائررسک الاؤنس جاری نہیں کیا، جون 2018 سے 15 فیصد اضافہ کرنے کے باوجود تنخواہ بڑھ کر نہیں آئی۔ملازمین کے مطابق 5 سال سے وردیاں اور حفاظتی آلات بھی فراہم نہیں کیے جارہے لہٰذا شہر میں کہیں بھی آگ لگی تو عملہ بجھانے نہیں جائے گا۔فائر فائٹرز کی جانب سے آگ نہ بجھانے کے اعلان کے بعد شہر میں عوام کی جان و مال کو خطرہ لاحق ہوگیا۔خیال رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں بھی فائر فائٹرز نے کام چھوڑ ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔

فائر فائٹرز 

مزید : صفحہ آخر