رواں مالی سال پہلی ششما ہی کے اختتام پر 2کھرب 87ارب کا شارٹ فال 

      رواں مالی سال پہلی ششما ہی کے اختتام پر 2کھرب 87ارب کا شارٹ فال 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)بورڈ آف ریو نیو رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کیلئے نظرثانی شدہ محصول وصول کرنے کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران 23 کھرب 67ارب روپے کے متوقع ہدف کے مقابلے میں 20کھرب 80 ارب روپے جمع کیے اور اس طرح 287 ارب روپے کا وسیع شارٹ فال رہا۔ٹیکس اتھارٹی کا اندازہ ہے کہ بک ایڈجسمنٹ  میں مزید 2 سے 4 ارب روپے جمع ہوجائیں گے۔تاہم رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں جمع ریونیو کلیکشن گزشتہ سال کے اسی عرصے میں جمع کیے گئے 17 کھرب 84 ارب روپے سے 16.95 فیصد زیادہ ہے۔ریونیو کلیکشن کے رجحان سے ظاہر ہوتا ہے کہ جولائی سے گزرنے والے ہر ماہ میں شارٹ فال کی شرح میں مسلسل اضافہ ہوا جبکہ وصولیوں میں کمی بنیادی طور پر اعلی ٹیکس انتظامیہ کی خراب کارکردگی سے منسوب ہے۔
ششماہی رپورٹ

مزید :

صفحہ آخر -