بہترین حکمت عملی سے ملک مشکل معاشی صورتحال سے نکل آیا،اسلم اقبال

 بہترین حکمت عملی سے ملک مشکل معاشی صورتحال سے نکل آیا،اسلم اقبال

  



لاہور(این این آئی)صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے برسوں تک قومی وسائل کی لوٹ مار کی جس سے ملک کی معیشت بربادہوئی اور ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا،وزیراعظم عمران خان کی بہترین معاشی حکمت عملی کی بدولت ملک مشکل معاشی صورت حال سے نکل آیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سمن آباد میں کھلی کچہر ی کے دوران سائلین اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر نے مسلسل تین گھنٹے تک لوگوں کے مسائل سنے اور بعض مسائل کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔لوگوں کی زیادہ تر شکایات واسا،سوئی گیس،لیسکو،تعلیم،صحت اور پولیس سے متعلق تھیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ان کھلی کچہریوں کا مقصد لوگوں کے مسائل فوری طور پر حل کرنا ہے۔انہوں نے کھلی کچہری میں بعض افسران کی عدم موجودگی پر نارضگی کا اظہار کیا،صوبائی وزیر نے کہا کہ جب پی ٹی آئی کو اقتدار ملا تو ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا۔ جلد معاشی ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔

اسلم اقبال

مزید : صفحہ آخر