باچا خان ائیر پورٹ، ویزا پروٹیکٹر ڈیسک قائم کرنے کافیصلہ

باچا خان ائیر پورٹ، ویزا پروٹیکٹر ڈیسک قائم کرنے کافیصلہ

  



پشاور(آن لائن)باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر بیرون ملک روز گارکیلئے جانے والے مسافروں کی سہولت کے لئے ویزا پروٹیکٹرڈیسک قائم کرنے کافیصلہ کیاگیا ہے۔ وفاقی محتسب نے پشاور سمیت ملک کے آٹھ بڑے ہوائی اڈوں پر مسافروں کوتمام سفری سہو لیات فراہم کرنے کے لئے یہ احکامات جاری کئے ہیں ون ونڈو کے تحت قائم کردہ سہو لیات کو مزید فعال بنانے کے لئے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایات کی گئی ہیں۔

باچا خان ائیرپورٹ 

مزید : صفحہ آخر