گورو گوبندھ سنگھ کے جنم دن کی تقریبات،گور دوارہ کرتار پور  3دن عام سیاحوں کے لیے بند 

گورو گوبندھ سنگھ کے جنم دن کی تقریبات،گور دوارہ کرتار پور  3دن عام سیاحوں کے ...

  



 لاہور(این این آئی)سکھ مذہب کے دسویں گورو گوبندسنگھ کے جنم دن کی تقریبات گورو دوارہ کرتار پور صاحب نارووال عام سیاحوں کے لیے3دن بند رہے گا۔ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز طارق وزیر نے بتایا کہ گورو دوارہ دربار صاحب مذہبی تقریبات کے دوران 3دن عام سیاحوں کے لیے بند رہے گا جبکہ بھارت سے بھی سکھ یاتری تقریبات میں شرکت کے لیے آئیں گے۔ اکھنڈ پاٹھ صاحب کی تقریبات 3جنوری سے شروع ہوں گی جبکہ جنم دن کی مرکزی تقریب 5جنوری کو گورو دوارہ کرتار پور صاحب میں منعقد ہو گی۔

گورو گوبند سنگھ

مزید : صفحہ آخر


loading...