عمران خان کی قیادت میں ملکی معیشت کواستحکام ملا، فیصل جاوید 

 عمران خان کی قیادت میں ملکی معیشت کواستحکام ملا، فیصل جاوید 

  



اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہاہے کہ 2019 میں عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی معیشت کواستحکام ملا،2020 عوام کا سال ہے۔ایک بیان میں سینٹر فیصل جاوید نے کہاکہ 2019 میں عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی معیشت کواستحکام ملا۔ انہوں نے کہاکہ معیشت کے استحکام کی پوری دنیا معترف ہے، 2020 میں اسکے ثمرات عوام تک پہنچائے جائینگے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے تمام وزراء کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اپنا تمام تر فوکس عام آدمی کی زندگی کو بہتر کرنے پر لگائیں۔سینٹر فیصل جاوید نے کہاکہ چنانچہ 2020 ہے عوام کا سال ہے۔

فیصل جاوید

مزید : صفحہ آخر


loading...