حکومت نے پٹرول اور ایل پی جی کے بعد بجلی فی یونٹ 1.56روپے مہنگی کردی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)بجلی ایک روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاگیاجسکا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہوگا،جس سے صارفین پرساڑھے 14 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔
بجلی مہنگی