آزادنہ تجارتی معاہدہ دوئم نافذ العمل 313 پاکستانی مصنوعات کو چینی منڈیوں تک ڈیوٹی فری رسائی مل گئی

   آزادنہ تجارتی معاہدہ دوئم نافذ العمل 313 پاکستانی مصنوعات کو چینی منڈیوں ...

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور چین کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدہ دوئم آج سے نافذ العمل ہو گیا، جس سے پاکستان کی چین کیلئے برآمدات میں اضافہ ہوگا۔پاکستان اور چین کے درمیان آزادنہ تجارتی معاہدے کے نفاذ کے بعد چین کی 90 فیصد درآمدی اشیاء پاکستان ڈیوٹی فری حاصل کرسکے گا جبکہ پاکستان کی 313 مصنوعات کو چینی منڈیوں میں ڈیوٹی فری رسائی حاصل ہو گی۔اس سلسلے میں سیکر ٹری تجارت سردار احمد نواز سکھیرا کا کہنا ہے پاکستان اور چین کے درمیان آزادنہ تجارتی معاہدہ دوئم آج سے نافذ العمل ہو گیا ہے،مصنوعا ت پر مراعات کا اطلاق دوطرفہ ہو گا، یہ معاہدہ ہماری برآمدات بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔خیال رہے کہ پاکستان اور چین کے درمیا ن آزادانہ تجارت کا پہلا معاہدہ گذشتہ سال اپریل میں وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے دوران طے پایا تھا۔ اس حوالے سے  وزیرا عظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ آزادانہ تجارتی معاہدے سے پاکستان کیلئے تجارت کے دروازے کھل گئے ہیں اور پاکستان کی چین کیلئے برآمدات 5 سال میں ساڑھے 6 ارب ڈالرز بڑھنے کی توقع ہے۔

تجارت معاہدہ

مزید : صفحہ اول