کسی بھی جارحانہ بھارتی اقدام پر منہ توڑ جواب دینگے، پاکستان

  کسی بھی جارحانہ بھارتی اقدام پر منہ توڑ جواب دینگے، پاکستان

  



اسلام آباد(آئی این پی) ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی نے بھارتی آرمی چیف جنرل منوج مکند نرواکے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی طرف سے کسی بھی جارحانہ اقدام پر منہ توڑ جواب دیا جائے گا،کسی کو پاکستان کے عزم اور تیاری پر شک نہیں ہونا چاہیے،بھارت کو بالا کوٹ پر حملے کے نتیجے میں پاکستان کا ردعمل یاد رکھنا چاہیے،مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کو 150 دن ہو چکے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال معمول پر لانے کے بھارتی دعوؤں میں حقیقت نہیں ہے،قید سینئر کشمیری قیاد ت اور چھوٹے بچوں کو رہا کیا جائے اور نو لاکھ اہلکاروں کو فوری طور پر مقبوضہ کشمیر سے نکالا جائے،ایل او سی پر حالات خراب کرنے کے بھارتی بیانات فالس فلیگ آپریشن کی طرف اشارہ کرتے ہیں،پاکستان اپنی سرزمین پر کسی بھی بھارتی حرکت سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔

پاکستان

مزید : صفحہ اول