لاہور میں سردی کا 17سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، نظام زندگی منجمد، فلائٹ شیڈول متاثر

  لاہور میں سردی کا 17سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، نظام زندگی منجمد، فلائٹ شیڈول متاثر

  



لاہور، سبی، کراچی،اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں شدیدسردی کے باعث ٹھنڈ کے ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں،سبی اورگردونواح میں سردی کا100سالہ جبکہ لاہورمیں 17سال کاریکارڈٹوٹ گیا۔کراچی سے خیبر اور گوادر سے گلگت تک ملک کو سردی نے جکڑ لیا ہے۔ملک کے کئی شہروں میں شدید سردی کے باعث درجہ حرارت کم ہو کر دو ڈگری سینٹی گریڈ تک آ گیا۔محکمہ موسمیات نے بھی آئندہ چند روز تک سردی کی شدت جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔بالائی علاقوں میں برف اور میدانی علاقوں میں سرد ہواؤں اوردھندکا راج رہا۔چمن شہراور گردونواح میں ہلکی ہلکی بارش کا سلسلہ شروع جوکہ رات گئے تک وقفے وقفے سے جاری رہا۔ خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ سردی بنوں میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی چار ریکارڈ کیا گیا۔زیارت کا درجہ حرارت منفی چھ، قلات منفی دو اور کوئٹہ کا درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔سکردو منفی22ڈگری کیساتھ ملک کا سرد ترین مقام رہا۔گلگت سے دیگر اضلاع کا رابطہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ختم ہوگیا۔کراچی میں نئے سال کا پہلادن سرد ترین ثابت ہوا، سائبریا کی سرد ہواؤں نے شہریوں کی قلفی جمادی، محکمہ موسمیات کے مطابق سرد ہواؤں کا سلسلہ 2 روز تک جاری رہنے کاامکان ہے۔کراچی میں سال نو کا استقبال تیز سائبرین ہواؤں نے کیا ہے، چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفرازکے مطابق یکم جنوری جاڑے کا سرد ترین دن قرار پایا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں نئے سال کا پہلاروز سرد ترین رہا اور کم سے کم درجہ حرارت9ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ17سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دوسری طرف سکولوں کے بعد اعلی تعلیمی اداروں میں بھی موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے،تمام جامعات اور کالجز میں موسم سرما کی چھٹیاں 5جنوری تک ہوں گی۔محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے چھٹیوں کے حوالے سے تمام جامعات اور کالجر کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔تاہم سردی کی موجودہ شدت جاری رہنے کی صورت میں سکولوں کی چھٹیاں بڑھانے کیلئے حکومت پنجاب نے غور بھی شرو ع کر دیاہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے اس حوالے سے فیصلہ کیا ہے کہ اگر سردی کی موجودہ شدت برقرار رہی تو صوبے میں سکولوں کی چھٹیاں بڑھائی جاسکتی ہیں اگرسردی کی شدت کم ہوگئی تو چھٹیاں نہیں بڑھائی جائیں گے۔

موسم،سردی

لاہور(این این آئی) شدید دھند اور موسم خرابی کے باعث اندرون اور بیرون ملک سے آنے او رجانے والی 10پروازیں منسوخ جبکہ 16تاخیر کا شکار رہیں۔ پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 313 ساڑھے تین گھنٹے،پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز 650 ڈیڑھ گھنٹہ،پی آئی اے کی دبئی جانے والی پرواز 203 ڈیڑھ گھنٹہ،پی آئی اے کی لندن سے آنے والی پرواز 757 ایک گھنٹہ،کویت ائیر لائنز کی کویت جانے والی پرواز 502 دو گھنٹے،پی آئی اے کی جدہ جانے والی پرواز 763 چالیس منٹ،اتحاد ائیر لائیز کی ابوظہبی جانے والی پرواز 242 ایک گھنٹہ دس منٹ،قطر ائیر لائنز کی دوحہ جانے والی پرواز 621 چالیس منٹ،سعودی ائیر کی جدہ جانے والی پرواز 733 دو گھنٹے پانچ منٹ،پی آئی اے کی دبئی سے آنے والی پرواز 204 ایک گھنٹہ،پی آئی اے کی دوحہ سے آنے والی پرواز290 تین گھنٹے،پی آئی اے کی ریاض سے آنے والی پرواز 726 تین گھنٹے چالیس منٹ،سعودی ائیر کی جدہ سے آنے والی پرواز 732 ایک گھنٹہ دس منٹ،بلیو ائیر لائنز جدہ سے آنے والی پرواز 471 چار گھٹنے،پی آئی اے کی دوحہ سے آنے والی پرواز 290 دو گھنٹے جبکہ پی آئی اے کی جدہ سے آنے والی پرواز 860 چالیس منٹ تاخیر کا شکار رہی۔ناس ائیر لائنز کی دمام سے آنے والی پرواز 883،ناس ائیر لائنز کی ریاض سے آنے والی پرواز 317،پی آئی اے کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز 264،پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 312،سعودی ائیر کی جدہ سے آنے والی پرواز 734،ناس ائیر لائنز کی دمام جانے والی پرواز 884،ناس ائیر لائنز کی ریاض جانے والی پرواز 318،پی آئی اے کی اوسلو جانے والی پرواز 758 اورسعودی ائیر کی جدہ جانے والی پرواز 735 منسوخ کر دی گئی۔شدید دھند کی وجہ سے ٹرینوں کا شیڈول بھی بری متاثر رہا۔قراقرم ایکسپرس ساڑھے 5گھنٹے،کراچی ایکسپریس 5گھنٹے تاخیر،بزنس ایکسپریس ساڑھے 3 گھنٹے،ملت ایکسپریس 3گھنٹے،علامہ اقبال ایکسپرس ڈھائی گھنٹے،جعفر ایکسپریس ڈھائی گھنٹے،اکبر ایکسپریس 2 گھنٹے،شاہ حسین ایکسپریس 2 گھنٹے،تیز گام2گھنٹے جبکہ عوام ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی۔

فلائٹ شیڈول

مزید : صفحہ اول


loading...